دنیا

آسٹریلیائی حکومت نے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کر دیا، حماس کو بلیک لسٹ کر دیا

شیعیت نیوز: امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے آسٹریلیائی حکومت نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے باضابطہ طور پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلیائی حکومت نے اس سے پہلے صرف حماس کی فوجی شاخ کو دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا اور اب اس نے پوری حماس تحریک کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ نے کینبرا حکومت کے اس اعلان کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور انتہا پسند گروہوں کے نظریات بہت تشویشناک ہیں اور آسٹریلیا میں اس طرح کے نظریات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ شیعہ علما کونسل کا تعاون

آسٹریلیا کی حکومت کے اعلان کے مطابق جو بھی اس ملک میں حماس کی مالی مدد کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس سے 25 سال تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو آسٹریلیا کی جانب سے ایسی حالت میں دہشت گرد گروہ قرار دیا جا رہا ہے کہ جب اس سے پہلے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور صیہونی حکومت کے کچھ دوسرے اتحادیوں نے فلسطین مخالف یہی قدم اٹھایا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو شہر میں ماحولیات کی تبدیلی کے بارے میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینت نے آسٹریلیائی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بعد بینت نے ٹوئٹ کیا تھا کہ میں نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو اسرائیل کے باضابطہ دورے کی دعوی دی۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے ماحولیات کو بہتر بنانے،ایران کے ایٹمی پروگرام اور اسرائیل- آسٹریلیا تعلقات میں توسیع اور مضبوطی کے بارے میں گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button