اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

لاہورکے حساس مذہبی مقام سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر مشتبہ افراد کی اطلاعات پر کومبنگ آپریشن کئے۔

شیعیت نیوز: لاہورکے حساس مذہبی مقام سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےلاہور میں داتا دربار کے قریب سے دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد عتیق اللہ کو کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر مشتبہ افراد کی اطلاعات پر کومبنگ آپریشن کئے۔ اس دوران تھانہ داتا دربار کے علاقے سے کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کب عبوری آئینی صوبہ بنے گا؟ تاریخ کا فیصلہ ہوگیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عتیق اللہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، جس کو گزشتہ رات لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے عتیق اللہ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تفشیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button