علامہ شبیر میثمی کا شیعہ علماءکونسل کے وفدکے ہمراہ جامعۃ العلوم فیصل آباد کا دورہ
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے فیصل آباد میں جامعۃ العلوم کا دورہ کیا، جہاں جامعہ کے پرنسپل علامہ سید حیدر حسین کاظمی نے جامعہ کی انتظامیہ سمیت ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ اعجاز مہدی، سید عقیل کاظمی اور مولانا ذوالاحتشام بھی موجود تھے۔ مرکزی وفد کو جامعہ کی تعلیمی و تربیتی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس کو مرکزی وفد نے سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: 13 رجب کا دن مناناعظیم سعادت،یہ سادات کے گھروں میں سب سے بڑی خوشی کا دن ہے،یوسف رضا گیلانی
وفد نے جامعہ کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور مختلف قومی امور پر جامعہ کی انتظامیہ سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ واضح رہے کہ ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی ان دنوں فیصل آباد کے دورے پر ہیں۔







