مشرق وسطی

اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اظہار تشویش

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت سے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جشن مولود کعبہ حضرت علیؑ کے موقع پر گلگت بلتستان کی بلند وبالا چوٹیاں بھی حیدر ؑ حیدر ؑ کی صداؤں سے گونج اٹھیں

اسلامی تعاون تنظیم نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جشن مولود کعبہ حضرت علیؑ کے موقع پر گلگت بلتستان کی بلند وبالا چوٹیاں بھی حیدر ؑ حیدر ؑ کی صداؤں سے گونج اٹھیں

گزشتہ دنوں انتہاپسند جتھے کی جانب سے باحجاب طالبہ مسکان کو کالج میں داخلے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو امتیازی اور ناروا سلوک کا سامنا ہے۔

جس کی وجہ سے مسلم حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور جگہ جگہ اس کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں نیز عالمی سطح پر بھی اس کی مذمت کی جارہی ہے، تاہم ابھی تک اس گھناؤنے اقدام کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button