اہم ترین خبریںپاکستان

جشن مولود کعبہ حضرت علیؑ کے موقع پر گلگت بلتستان کی بلند وبالا چوٹیاں بھی حیدر ؑ حیدر ؑ کی صداؤں سے گونج اٹھیں

گلگت میں چاروں طرف پہاڑوں کو بھی برقی قمقموں اور مولا علی (ع) کے ناموں سے سجایا گیا۔

شیعیت نیوز: یوم ولادت باسعادت مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام گلگت بلتستان میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پورے جی بی میں گھروں، عمارتوں اور شاہراہوں پر چراغاں کیا گیا۔ گلگت میں چاروں طرف پہاڑوں کو بھی برقی قمقموں اور مولا علی (ع) کے ناموں سے سجایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مولا علیؑ کی حسنین کریمینؑ کو کی گئی وصیت ضابطہ حیات ہے اسے اور نہج البلاغہ کے خطابات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، علامہ شبیر میثمی

گلگت میں یوم ولادت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا مرکزی پروگرام تیرہ رجب کی شب کو مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔جس میں منعقبت خوانوں، شعرا نے مولا کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علما نے امیر المومنین کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button