سیہون بم دھماکے اور دیگر سانحات میں ملوث دہشت گردوں کےخلاف فوری کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا، علامہ باقرزیدی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےسیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ سیہون شریف کو 5برس بیت گئے،شہید ہونے والے سو سے زائد بے گناہ شیعہ سنی زائرین کے قاتل آج تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور خانوادہ شہداء انصاف کے منتظر۔
یہ بھی پڑھیں: امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کےیوم ولادت پر پاکستان کی فضاء حیدرؑحیدرؑ کی صداؤں سے گونج اٹھی
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست قومی سلامتی کا تحفظ چاہتی ہے تو اسے قومی سانحات میں ملوث تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کو فوری یقینی بناناہوگا۔ کالعدم ٹی ٹی پی ، داعش اورکالعدم تکفیری تنظیمیں وطن عزیز کے امن واستحکام کو تباہ کرنے کے درپہ ہیں۔







