اہم ترین خبریںدنیا

بھارتی فوج کو لگانا پڑیں کشمیر کی دیواروں پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویریں

شیعیت نیوز: کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے دلوں کے سردار سابق ایرانی کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر کی توہین کیے جانے پر کشمیر میں تہلکہ مچ گیا اور کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے ایک گاؤں میں گھر میں گھس کر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر اتار کر پھاڑ دی اور اسے نذر آتش کر دیا جس کے بعد پورے شہر میں لوگ گھروں سے باہر نکل گئے اور بڑی شاہراوں کو بلاک کر دیا۔

نتیجے میں بھارتی فوج کے کمانڈر کو کھلے عام عوام کے سامنے شہید قاسم سلیمانی اور رہبر انقلاب اسلامی کی تصویر ہاتھ میں اٹھا کر عوام سے معافی مانگنا پڑی اور فوجیوں نے جہاں سے تصویر کو اتار کر پھاڑا تھا وہاں خود شہید سلیمانی کی تصویر کو دوبارہ لگایا۔

اس واقعے کے بعد کشمیر کے گلی کوچوں کی دیواروں پر شہید کی تصویریں لگا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے افغانستان سے روکے گئے فنڈز کو لوٹ مار قرار دیا

دوسری جانب مدھیہ پردیش کے ایک کالج میں زیرِ تعلیم ایک کشمیری نوجوان کو پلوامہ حملے کی تیسری برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی کے مطابق مدھیہ پردیش کے ایس وی پی جی کالج میں زیرِ تعلیم طالب علم نے پلوامہ حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ طالب علم ایک سرکاری اسکالرشپ سکیم کے تحت تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

کالج کے پرنسپل کا حوالہ دیتے ہوئے ناصر کھوہامی نے کہا کہ طالب علم نے سوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اسے بابری مسجد کا بدلہ لکھا۔

پولیس نے طالب علم کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی نوجوان لیڈروں نے مبینہ طور پر اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے اسے ملک دشمن قرار دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button