مشرق وسطی

اسرائیلی جاسوسی سپائی ویئر سے اردنی شاہی دربار کے عہدیداروں کے موبائل ہیک

شیعیت نیوز: اردن میں تقریباً 200 فون کیے گئے ہیں۔ ہیک ہونے والے موبائل فون میں ہاشمی ممکت کے شاہی دربار کےعہدیداروں کے موبائل فون بھی شامل ہیں۔ یہ موبائل اسرائیلی سپائی ویئر کے ذریعے ہیک کر لیے گئے۔

عمون نیوز نے واشنگٹن میں ایک ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ متنازعہ پیگاسس اسپائی ویئر استعمال کیا گیا تھا، لیکن اسرائیل کی داخلی سلامتی کمیٹیاں اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد ہے، بدر الدین الحوثی

جن لوگوں کے فون ہیک کیے گئے ان میں سرگرم کارکن ہالا اھد دیب، صحافی دیما فراج، سیاست دان مصطفیٰ حمارنہ، نیشنل اولمپک کمیٹی کے ارکان اور مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان العتر کے موبائل شامل ہیں۔

اردنی سینیٹر الحمارنہ نے کہا کہ انہیں ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ان کا فون فروری اور نومبر 2021 کے درمیان ہیک ہو گیا تھا، خاص طور پر رابطہ نمبر، تصاویر، واٹس ایپ پیغامات اور ای میلز کو ہیک کیا گیا۔

دیب ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے فون اس سے قبل اسرائیلی کمپنی NSO گروپ کے تیار کردہ سپائی ویئر کے ذریعے ہیک کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button