جشن مولود کعبہ کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی ساجد طوری کی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی سے ملاقات
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA 46 ،چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخواہ ساجدحسین طوری نےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 13رجب المرجب یوم مولود کعبہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ۔
اس ملاقات میں محترم جناب علامہ سید آغاعلی رضوی صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان ، علامہ شیخ احمد علی نوری معزز ممبر جی بی کونسل صوبہ گلگت بلتستان ،صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم برادر زاھد علی کاچو ، سلیم یاسر ،مولانا ظہیر کربلائی کے علاوہ دیگرشعبوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کےیوم ولادت پر پاکستان کی فضاء حیدرؑحیدرؑ کی صداؤں سے گونج اٹھی
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےعلاوہ ملکی اور علاقائی امور بر بات چیت ہوئی اور آئندہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاسی و دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی ۔ اس ملاقات میں جی بی اورخیبرپختونخواہ کے سیاسی امور بھی زیر بحث آئے ۔ ملاقات کے آخر میں جناب ساجد علی طوری نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی صحت وسلامتی کے خصوصی دعا کی ۔







