لبنان

بحرینی حکومت نے دشمن کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، شیخ نبیل قاووق

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین شیخ نبیل قاووق نے بحرین کے سیاسی حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کا مسئلہ ایسی مظلوم اور دکھی قوم کی داستان پر مشتمل ہے جسے کچلا جا رہا ہے اور امتیازی رویے کا شکار بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قوم کو دیوار سے لگایا گیا ہے اور اس کے حقیقی فرزندوں کی شہریت منسوخ کی جا رہی ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے دشمن کے مقابلے میں گھٹنے ٹیکنے اور اس ملک کے حقیقی فرزندوں کے خلاف شدت پسندی اور سخت گیری پر مبنی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ شیخ قاووق جنوبی لبنان میں واقع الشہابیہ قصبے میں ایک سیاسی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : منامہ میں اسرائیلی افسر کی تعیناتی بحرین پر حملہ ہے، انجمن الوفاق

شیخ نبیل قاووق نے لبنان کے ملکی حالات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ حزب اللہ کابینہ کے فعال ہونے اور اس کی نشستوں کے جاری رہنے پر زور دیتی ہے اور اسی بنیاد پر بجٹ کی منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض کر رہی ہے کیونکہ اس کے ڈھانچے اور مواد کو قابل قبول نہیں سمجھتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بجٹ کی مختلف شقوں میں تبدیلی اور اصلاح کیلئے اہم نکات پیش کئے ہیں اور پارلیمنٹ میں ان نکات کی منظوری کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی صورت اس بات کو قبول نہیں کر سکتے کہ بجٹ میں ایسی شقیں شامل ہوں جو لبنانی شہریوں میں غربت اور افلاس کے بڑھاو کا باعث بنیں۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ لبنان کے بعض حکومتی عہدیدار سعودی حکمرانوں کو راضی کرنے کی خاطر اپنی حیثیت اور قومی وقار کو بھی داو پر لگا رہے ہیں جبکہ ہم کسی کو راضی کرنے کے درپے نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button