عراق

داعشی دہشت گردوں سے کچھ غیر ملکی ہتھیار اور میزائل برآمد ہوئے، حشد الشعبی کا آپریشن

شیعیت نیوز: عراقی عوامی موبلائزیشن فورسز (حشد الشعبی) نے مغربی عراق میں ایک کارروائی کے دوران متعدد غیر ملکی ہتھیار سمیت دہشت گرد گروہوں کے میزائلوں اور گولہ بارود کو دریافت اور ضبط کر لیا۔

عراق کی العہد نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حشد الشعبی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے القائم علاقے میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مکتبِ تسنن اور تشیع میں اس بات پر ذرہ بھر بھی اختلاف نہیں ہے کہ حبِ علیؑ ایمان اور بغضِ علیؑ کفر اور نفاق ہے،علامہ امین شہیدی

عراقی سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہونے والے غیر ملکی ہتھیار میں مغربی عراقی صوبے الانبار میں آسٹرین ساختہ 17 میزائل بھی شامل ہیں۔

عراق کے مختلف علاقوں میں حشد الشعبی فورسز کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز مسلسل پورے ملک میں داعش کی باقیات کی تلاش، صفایا اور تعاقب کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ داعش اور اس کے مفرور عناصر دوبارہ دراندازی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : قیام پاکستان سے لیکر اب تک نہ صرف ہر تحریک میں علماء نے اپنا معتبر حصہ ڈالا بلکہ ہر مسئلے پر قوم کی رہنمائی میں بڑھ چڑھ کر علمی و عملی کردار ادا کیا، علامہ افتخار نقوی

دسمبر 2017 میں، ملک کے ایک تہائی حصے پر قابض داعش کے ساتھ تقریباً ساڑھے تین سال کی لڑائی کے بعد، عراق نے اپنے تمام علاقوں کو اس دہشت گرد گروہ کے چنگل سے آزاد کرانے کا اعلان کیا۔

داعش کے باقی ماندہ عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اور الانبار کے علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button