مقبوضہ فلسطین

الشیخ جراح میں اسرائیلی کارروائی منظم دہشت گردی ہے، فلسطینی پاپولر فرنٹ

شیعیت نیوز: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن ماہر مزاہر نے کہا ہے کہ الشیخ جراح محلے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسرائیلی غاصب حکومت کی طرف سے منظم جرائم اور دہشت گردی ہے۔

پاپولر فرنٹ نے الشیخ جراح میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتئے ہوئے اسے کھلی اور منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مزاہر نے پریس بیانات میں کہا کہ آباد کاروں کی دہشت گردی اور بربریت فلسطینیوں کو کھلے تصادم اور مغربی کنارے میں قابض ریاست کے خلاف  براہ راست تصادم پر مجبور کرتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوامی مزاحمت کی متحد قومی قیادت کا اعلان کیا جائے تاکہ اسرائیلی قبضے پر ایک نئی مساوات مسلط کی جا سکے۔

پاپولر فرنٹ کے رکن مازاہر نے مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک عوامی  بغاوت کو متحرک کریں اور شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک فلسطینی اکرم ابو صلاح شہید، 10 زخمی

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے یوکرین میں موجود سفارت کاروں اور ان کے شہریوں کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ "فوری طور پر” وہاں سے نکل جائیں۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ان تمام شہریوں سے کہا جن کے پاس یوکرین میں کوئی ضروری کام نہیں ہےوہ ملک چھوڑ دیں۔

انہوں نے شہریوں کو یوکرین کے سفر سے گریز کی ہدایت کی۔بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے سفارت کاروں اور سفارتخانے کے کارکنوں کے اہل خانہ کو فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کی اور ریاست فلسطین کے سفیر اور سفارت خانے کے عملے کو یوکرین میں ہی رہنے کو کہا ہے۔

جب تک صورت حالات بہتر نہیں ہوجاتےوہ خود کو سفارت خانے تک محدود رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button