عراق

عراق کی استقامتی تنظیم الوعد الحق کامتحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ

شیعیت نیوز: الوعد الحق نامی ایک عراقی گروہ نے متحدہ عرب امارات کو اس کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

الوعد الحق نامی عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو انتباہ دیا کہ اس ملک کی تنصیبات، ٹاور، بندرگاہیں اور شہر استقامتی تنظیم کے لئے جائز اہداف ہیں۔

اس گروہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے اگر انتقامی کارروائی شروع ہو گئی تو کوئی بھی فرار کا راستہ نہیں ہوگا۔

اس بیان میں آیا ہے: موقع کو غنیمت سمجھئے ورنہ سنہ 1971 سے پہلے والی حالت میں آپ کو پلٹا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں 5000 سعودی دہشت گردوں کی آمد، حیدر العبادی کی تصدیق

”الویۃ الوعد الحق ابناء جزیرۃ العرب“ نامی گروہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے اندر سب سے اہم تنصیبات کو چار ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس حملے کی تائید کی اور دعوی کیا کہ تین ڈرون کو منہدم کردیا گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ گروہ عراقی ہے اور اس سے پہلے سعودی عرب کے خلاف بھی کارروائی کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ یمن پر ۲۰۱۵ سے جارحیت میں مصروف سعودی اتحاد میں عرب امارات بھی پیش پیش ہے جس کو سنجیدہ سبق سکھانے کا فیصلہ اب یمنی فورسز نے لے لیا ہے اور اسی تناظر میں انہوں نے اب تک عرب امارات کے متعدد حساس مراکز کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یمن کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروہ کا میدان میں ظاہر ہونا ایک ایسی خبر ہے جسے ماہرین بڑا اہم قرار دے رہے ہیں جو مستقبل میں جنگ یمن میں شامل امارات کے حوالے سے بڑا حساس مسئلہ ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button