اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دفاع کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے، شامی وزارت خارجہ کا سخت انتباہ

شیعیت نیوز: شامی وزارت خارجہ نے ملک پر اسرائیل کے تازہ حملے پر انتباہ کرتے ہوئے  کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں سبھی وسائل کے استعمال پر زور دیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بیروت اور مقبوضہ جولان کی طرف سے شام پر صیہونی فوج کی بزدلانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور لبنان و شام کے بارے میں اس کی قراردادوں بالخصوص 1974 کی قرارداد 350 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات سے فلسطینی استقامت نہیں رکنے والی، اسماعیل ہنیہ

اس بیان میں آیا ہے کہ یہ جارحیت بین الاقوامی سطح پر خاموشی اور امریکی حمایت کی چھاؤں میں انجام پائی ہے جس سے غاصب صیہونی حکومت کو شام پر بار بار جارحیت کرنے اور عالمی برادری کے اعتبار کو کمزور کرنے کی شہہ مل رہی ہے اور اس سے حالات مزید بدتر ہوں گے۔

شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی حکومت صیہونی حکومت کو خطے کے صلح و ثبات اور بین الاقوامی سیکورٹی کو خطرہ میں ڈالنے والے اس کے حملوں کے انجام کی طرف سے اسے انتباہ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ایکبار پھر مذہبی منافرت پھیلانے کا منصوبہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی خفیہ آڈیو لیک

شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے ان بزدلانہ جارحیت کے انجام کو اس کا ارتکاب کرنے والے اور اکسانے والے بھگتیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کو ان حملوں کا جواب دینے کے لئے سبھی وسائل کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پر صیہونی فوج نے جنوب مشرقی بیروت کی طرف سے دمشق کی طرف کئی میزائیل فائر کئے، جنہیں شام کے ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button