اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات سے فلسطینی استقامت نہیں رکنے والی، اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات سے ارضِ فلسطین کی آزادی اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جاری فلسطینی استقامت و مزاحمت رکنے والی نہیں ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات سے استقامت رکنے والی نہیں ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات ایک ناکام سیاست ہے اور اس طرح کے اقدامات، استقامت کا راستہ نہیں روک سکتے۔

انہوں نے نابلس کے شہیدوں کے اہل خانہ سے رابطے کر کے حماس کی طرف سے ان کے اور بیت المقدس کے رہنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ان شہیدوں کا خون رائگاں نہیں جائے گا اور حماس سمیت فلسطین کی سبھی استقامتی تنظیم کا ماننا ہے کہ یہ خون ہماری گردن پر ایک امانت ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردوں نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے میں ایک کار پر اندھادھند گولیاں چلا کر تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے ہمارے تعلقات، ایران کے خلاف نہیں، عراقی مشیر قومی سیکورٹی

دوسری جانب صیہونی دہشت گردوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور تین نوجوانوں کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوج نے حملہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

نابلس میں صیہونی کے قاتلانہ حملے کی مذمت میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا، جس پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا۔

فلسطین کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، بدھ کی شام کو قدس کے پندرہ کیلومیٹر شمال میں واقع البرہ شہر کے شمالی گیٹ کے قریب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیاں ٹکراو ہوا جس میں ایک فلسطینی ربر کی گولی سے زخمی ہوا اور آنسو گیس کے گولے کی وجہ سے سات لوگ سانس کی گھٹن کا شکار ہو گئے۔

دوسری طرف اریحا شہر میں عین السلطان پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ٹکراؤ میں دو نوجوان فلسطینی گولیوں سے زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے نیوز ایجنسی وفا کو بتایا کہ کیمپ کے نزدیک یہودی عبادت خانہ جانے والوں کی سیکورٹی کے لئے تعینات باوردی صیہونی دہشت گردوں اور فلسطینیوں میں جھڑپ شروع ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button