اہم ترین خبریںپاکستان

اساتذہ کی ہڑتال جامعہ کراچی کے42 ہزار طلبہ کامستقبل داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، آئی ایس او

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہڑتال کرکے تمام تعلیمی امور کو منجٙمد کردینا کسی مسئلہ کا حل نہیں۔

شیعیت نیوز: جامعہ کراچی میں کورونا وباء کے بعد سے ہی تعلیمی سرگرمیاں تقریباٙٙ تعطل کا شکار تھیں جو کہ 15 جنوری 2022ء کے سیشن کے بعد ہی سے معمول پہ آئی تھیں، جس کے بعد 30 جنوری 2022ء سےجامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال کا اعلان کردیا، ہڑتال سے سیشن 2022ء سے داخلہ لینے والے طالب علموں کے اذہان پہ جامعہ کے حوالے سے نہایت غیر مناسب اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سیشن کے آغاز سے ہی اگر طالب علم اس قسم کے واقعات سے ہمکنار ہوں گے تو مادر علمی کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں غلط تصورات اپنی جگہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر حسن میثمی کی پکی شاہ مردان میں چیئرمین امام خمینیؒ ٹرسٹ علامہ افتخارحسین نقوی سے ملاقات

ان خیالات کا اظہار ترجمان آئی ایس او حیدر نقوی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہڑتال کرکے تمام تعلیمی امور کو منجٙمد کردینا کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی ہفتہ سے جاری یہ ہڑتال طلبہ و طالبات کے مستقبل کو داؤ پہ لگانے کے مترادف ہے، سندھ حکومت کو چاہیئے ان معاملات کو فوری حل کریں تاکہ مادر علمی میں پڑھنے والے 42 ہزار سے زائد طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیاں واپس بحال ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button