اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شبیر حسن میثمی کی پکی شاہ مردان میں چیئرمین امام خمینیؒ ٹرسٹ علامہ افتخارحسین نقوی سے ملاقات

ملاقات میں نصاب کے حوالے سے قومی مسئلے پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس اہم قومی ایشو کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے بزرگان کی رہنمائی سے جلد مسئلے کے حل کی جانب بڑھنے پر بھی اتفاق ہوا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی سے پکی شاہ مردان میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ انتصار حسین نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قومی مسائل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ مرکزی وفد نے علامہ افتخار حسین نقوی کی مکتب اہلبیت کے حوالے سے فیملی لاز کی قانون سازی میں خدمات کو تاریخ ساز کارنامے سے تعبیر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبہ یونین پر عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے، دیباج عابدی

اس قانون سازی کو پرسنل لاز کے زمرے میں آئین پاکستان میں تشیع کو حاصل حقوق کی فقہ جعفریہ کے عین مطابق فراہمی کے لیے راستہ ہموار ہونے کا باعث قرار دیا، جبکہ اس تاریخ ساز کارنامے پر ان کو ہدیہ تہنیت بھی پیش کیا۔

ملاقات میں نصاب کے حوالے سے قومی مسئلے پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس اہم قومی ایشو کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے بزرگان کی رہنمائی سے جلد مسئلے کے حل کی جانب بڑھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button