اہم ترین خبریںپاکستان

طلبہ یونین پر عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے، دیباج عابدی

انہوں نے سندھ یونیورسٹی ایکٹ 2018ء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کسی بھی ایکٹ کی آڑ میں جامعات کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کریں گے

شیعیت نیوز:  طلبہ یونین کی بحالی کے بغیر جمہوری عمل بے معنی ہے، پاکستان میں طلبہ یونین پر عائد پابندی کے باعث ہی جمہوری عمل جمود کا شکار ہوا، طلبہ یونین پر عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے، یونین سازی کا عمل طلبہ میں سیاسی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تنقیدی فکری سوچ کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد دیباج عابدی نے المصطفیٰ ہاوس میں سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 38 برس سے طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر زراعت و رہنما ایم ڈبلیوایم جی بی کاظم میثم کی ہیمانی ہربل کمپنی کے سی ای او مصطفیٰ ہیمانی سےملاقات

دیباج عابدی نے کہا کہ طلبہ یونین پہ پابندی کے باعث تعلیمی اداروں کے فیصلہ ساز فورمز میں طلبہ کی نمائندگی نہ ہونے کے سبب طلبہ مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے سندھ یونیورسٹی ایکٹ 2018ء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کسی بھی ایکٹ کی آڑ میں جامعات کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، انجمن اساتذہ، جامعہ کراچی کے تمام مطالبات پورے کرتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈ کو فوری طور پر برطرف کریں اور اساتذہ کی ہونے والی تذلیل کا مداوا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button