دنیا

یورپی ٹرائیکا امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کچھ پابندیوں سے استثنیٰ کی بحالی کا خیرمقدم

شیعیت نیوز: یورپی ٹرائیکا ( برطانیہ، فرانس اور جرمنی) نے امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کچھ جوہری پابندیوں سے استثنیٰ کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔

جوہری معاہدے کے تین یورپی فریقین برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کچھ جوہری پابندیوں کی چھوٹ کو بحال کرنے کا خیرمقدم کیا۔

فارن پالیسی کے نامہ نگار ’’استفانی لیچتنستین‘‘ نے ٹویٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹرائیکا کے مذاکرات کاروں نے ایران کے جوہری مذاکرات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ ہم ایران میں جوہری عدم پھیلاؤ کے منصوبوں سے متعلق امریکی استثنیٰ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس اقدام سے ویانا میں جوہری معاہدے کی واپسی پر مذاکرات کی حمایت کے لیے ضروری تکنیکی بات چیت کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے میں تمام فریقین کی نیک نیتی اور سمجھوتے کے جذبے کی ضرورت ہے، جوزپ

تینوں یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا جس میں ایران سے اپیل کی کہ فوری طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ویانا مذاکرات کے درمیان، امریکہ نے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایران پر عائد کچھ جوہری پابندیوں سےاستثنیٰ کو بحال کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ہٹانا دوبارہ شروع کر دیں۔ انہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2020 میں نافذ کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کے روز ایران کی سویلین جوہری سرگرمیوں پر پابندیوں کی کئی چھوٹ پر دستخط کیے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے مئی 2020 میں اس چھوٹ کو منسوخ کر دیا تھا جس میں روسی، چینی اور یورپی کمپنیوں کو ایرانی جوہری مقامات پر عدم پھیلاؤ کی کارروائیاں کرنے کی اجازت دی۔

امریکی پابندیاں ہٹانے کے لیے ویانا مذاکرات اور اس ملک کو جوہری معاہدے میں واپسی ایک نازک مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button