مشرق وسطی

عرب لیگ اور او آئی سی کا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اسرائیل مخالف رپورٹ کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ نے انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں کو نافذ کرنے کے لیے اس کے نتائج پر عمل کرے۔

خیال رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک تازہ رپورٹ میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف منظم نسل پرستی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا ہے۔

عرب لیگ کے فلسطین  اور مقبوضہ عرب علاقوں کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سعید ابو علی نے قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈ کواٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایمنسٹی کی رپورٹ حقائق کے مطابق ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی خطے میں موجودگی تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے، عبداللہیان

ابو علی نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک اہم بین الاقوامی قانونی دستاویز کی نمائندگی کرتی ہے خاص طور پر اس انتہائی ہنگامی حالات میں، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی روشنی میں، جن کا فلسطین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ سال  2021 کے دوران فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے انتقامی حربوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ رپورٹ قابض صیہونی ریاست کے نظام اور اس کے انتظامی ٹولز کی حقیقت کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک نئی گواہی ہے جو امتیازی سلوک اور نسل پرستی کے جرم کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی اور عرب علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف نسلی تطہیر کا مرتکب ہے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون کی تنظیم نے جمعرات کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرست حکومت ایک ظالمانہ حکومت ہے جس کی بنیاد تسلط پر مبنی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button