اہم ترین خبریںپاکستان

امام محمد باقر علیہ السلام نے محبان اہلبیت ع کو مشکل ترین دور میں بھی تنہا نہیں چھوڑا، علامہ راجہ ناصرعباس

اپنے محبین کے علم و فکر میں اضافے اور امت کے مفاد کے لیے حکومت کو جب ضرورت پڑی ان کی بھی مدد کی۔امام علیہ السلام کی سیاسی بصیرت کے مخالفین بھی معترف تھے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےسلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار حضرت امام باقر علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے امام برحق علم و حکمت کا گوہر نایاب تھے۔انہوں نے محبان اہلبیت ع کو مشکل ترین دور میں بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ اپنے محبین کے علم و فکر میں اضافے اور امت کے مفاد کے لیے حکومت کو جب ضرورت پڑی ان کی بھی مدد کی۔امام علیہ السلام کی سیاسی بصیرت کے مخالفین بھی معترف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو ، پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان کی نمائش کا افتتاح ، وزیر زراعت کاظم میثم نے کردیا

انہوں نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہ السلام نے ہر دور کے تقاضوں کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جب کہ سب کے مقاصد یکساں تھے۔امام باقر علیہ السلام کے دور میں بنو امیہ اور بنو عباس کے درمیان مملکتی چپقلش رہی ۔یہ حالات امام برحق کے لیے اس اعتبار سے سازگار تھے کہ انہیں عوام کے علم و تربیت کے بہترین مواقع میسر آئے۔جس سے ہزاروں لوگ فیضیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کسی مخصوص وقت کے لیے نہیں بلکہ ہر دور میں ان پر سختی کے ساتھ قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button