دنیا

میانمار میں فوجی حکومت کی حمایت میں ریلی پر حملہ، 40 ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: میانمار میں فوجی حکومت کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی پر حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق حملہ میانمار کے مشرقی علاقے میں ہوا، حملہ آور نے فوجی حکومت کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے واپس لوٹنے والوں پر دو گرنیڈ پھینکے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

میانمار میں فوجی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کیلئے امریکی وزیر دفاع کا جدید لڑاکا طیاروں کا تحفہ

میانمار میں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے باعث ملک بھر میں سرکاری اداروں کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے کئی ماہ بعد بھی میانمار کے فوجی حکمران حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں۔

مقامی تنظیموں کے اعداد و شمار کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے اب تک 750 سے زائد مظاہرین اور عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن نے یورپ میں فوج بھیجنے کا حکم دیا، وال سٹریٹ جرنل

میانمار میں گزشتہ سال یکم فروری کو فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر میانمار کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اس کے بعد سے اب تک میانمار کی فوجی حکومت انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے تعلق سے بارہا سرخیوں میں آ چکی ہے۔

اس سے قبل میانمار کو مسلمان اقلیت روہنگیا کے نسلی صفائے کے حوالے سے سنگین الزامات کا سامنا ہے جس کے سلسلے میں آج بھی عالمی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button