اہم ترین خبریںعراق

عراق میں اختلافات ختم کرانے کے لئے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے مداخلت کی اپیل

شیعیت نیوز: عراق کی شیعہ جماعتوں کی متحدہ کوآرڈینیشن کمیٹی نے شیعہ جماعتوں اور صدر دھڑے کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لئے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

عراق کی شیعہ جماعتوں کی متحدہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے متحدہ شیعہ جماعتوں اور صدر دھڑے کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس ذریعے نے حکومت میں شمولیت کے بارے میں دونوں فریقوں کے درمیان ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے ایک قریبی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی مرجع تقلید ایت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے تاہم ان کی جانب سے سہولت کاری کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر حکومت قانون اتحاد کے رہنما نوری المالکی کی شمولیت سے مخلوط حکومت بنائے جانے کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینیؒ کے حرم مطہر میں حاضری

دوسری جانب برہم صالح اور ہوشیار زیباری سمیت عراقی صدارتی امیدواروں کے ناموں کا آج باضابطہ اعلان کیا گیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے جنرل سیکریٹریٹ نے پیر کے روز عراقی صدارتی انتخابات کے لیے منظور شدہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ان 25 امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں۔

۱- خالد صدیق عزیز محمد
۲- فیصل محسن عبود الکلابی
۳- شهاب احمد عبدالله النعیمی
۴- حسی احمد هاشم الصافی
۵- احمد موح عمران الربیعی
۶- احمد یحیی جاسم جوید الساعدی
۷- صباح صالح سعید
۸- کاظم خضیر عباس داوغنه
۹- رزکار محمد امین حمه سعید
۱۰- کلاویز علی امین بیره
۱۱- لؤی عبد الصاحب عبد الوهاب المحسن
۱۲- ریبوار اورحمن وستاصالح عارف
۱۳- حمزه بریسم ثجیل المعموری
۱۴- هشیار محمود محمد مصطفی زیباری
۱۵- حسین محسن علوان الحسنی
۱۶- عبد اللطیف محمد جمال رشید الشیخ محمد
۱۷- عمر صادق مصطفی مجید العبدلی
۱۸- برهم احمد الحاج صالح احمد
۱۹- ثائر غانم محمد علی بکتش العثمان
۲۰- اقبال عبد الله امین الفتلاوی
۲۱- خدیجه خدا یخش اسد قلاوس
۲۲- جبار حسن جاسم
۲۳- هادی عبد الحسین صدام الفریجی
۲۴- رعد خضیر دفاک صایل
۲۵- ئومید عبد السلام قادر طه بالانی

متعلقہ مضامین

Back to top button