مشرق وسطی

شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا، کئی راکٹ تباہ

شیعیت نیوز: شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے شام کے دارالحکومت دمشق پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

سانا خبر رساں ایجنسی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے راکٹ داغے جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

واضح رہے کہ شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔

شام کی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے جبکہ اس ملک میں سرگرم دوسرے دہشت گرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل، شام میں دہشت گردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ عراق کے خلاف نئی سازش میں ملوث ہے، قیس الخز علی

دوسری جانب شام میں موجود امریکی دہشت گرد، تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش کے عناصر کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

لبنان کےالمیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شام عراق اور اردن کی مشترکہ سرحد پر اسٹریٹیجک علاقے التنف میں واقع امریکی دہشت گردوں کی چھاؤنی میں داعشی دہشت گرد ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔

امریکہ نے داعش کے خلاف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کے بعد شام کے اس علاقے پر گزشتہ کئی برسوں سے قبضہ جما رکھا ہے اور علاقے میں بد امنی اور عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے۔

حال ہی میں اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بصام صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ کہا تھا کہ امریکہ شام میں دوبارہ داعش کو زندہ کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔

امریکی دہشت گرد اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شام میں تیل کے حامل علاقوں پر قابض ہیں اور ایندھن کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اسکے غلات کی بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button