برطانیہ عراق کے خلاف نئی سازش میں ملوث ہے، قیس الخز علی

31 جنوری, 2022 12:27

شیعیت نیوز: عراق میں اسلامی مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل قیس الخز علی نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ عراق کے خلاف ایک نئی سازش میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی (الاطار التنسیقی) اس سازش سے مکمل طور پر آگاہ ہے جو باہر سے عراق کے خلاف تیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سازش کا مقصد عراق کو نقصان پہنچانا ہے اور یہ انٹیلی جنس شعبے سے تعلق رکھنے والی سازش ہے جس کے پیچھے برطانیہ کا ہاتھ ہے۔

قیس الخز علی نے کہا کہ سب خطے اور عراق میں متحدہ عرب امارات کے برے کردار سے آگاہ ہیں اور اماراتی حکام عراق کے سیاسی گروہوں کے درمیان اختلافات اور فتنہ انگیزی کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی موجودہ صورتحال پہ اقوام متحدہ سمیت انسانیت کی علمبردار تمام تر سماجی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، آئی ایس او

عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عراقی قوم اور خطے کی اقوام دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف فتح کے بعد پرامن زندگی بسر کر رہی ہیں۔

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو فتح کے کمانڈرز  قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان دو شہید کمانڈرز نے جو اثرات باقی چھوڑے ہیں وہ مزاحمتی جذبے کے تحت جاری رہیں گے۔

قیس الخز علی نے اس بات پر زور دیا کہ ان دو عظیم شہید کمانڈرز کے راستے کو جاری رکھنا چاہئے اور کہا کہ اجتماعی مفاد کو شخصی مفاد پر ترجیح دینا شرعی اور اخلاقی لحاظ سے واجب ہے۔

انہوں نے عراقی گروہوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گرین ایریا میں انجام پانے والے دہشت گردانہ حملوں کا اسلامی مزاحمتی گروہوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

4:59 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top