اہم ترین خبریںلبنان

اسلامی مزاحمت کے مخالفین لبنان کو اسرائیل کا محتاج بنانا چاہتے ہیں، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسلامی مزاحمت کو لازمی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت لبنان کی آزادی اور خودمختاری کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت اس وقت لبنان اور اس کی خودمختاری کی حامی ہے اور لبنان آرمی کیلئے عوامی حمایت بھی شمار ہوتی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ وہ افراد جو اسلامی مزاحمت کی مخالفت کرتے ہیں درحقیقت لبنان کو اسرائیل کے سامنے سرتسلیم خم کر کے خود کو اس کے سپرد کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بعض مخالفین کی جانب سے اپنے خلاف اعلان جنگ کے جواب میں کہا کہ ہم ان سے کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہے اور ہم لبنان کے اندر کسی سے نہیں الجھیں گے اور کسی کو ملک میں فتنہ انگیزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنیوں کی جانب سے ابوظہبی میں صیہونی صدر کا میزائلوں کے ساتھ استقبال

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد سیاسی جمود سے نجات پانے کیلئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ پارلیمانی الیکشن اپنے مقررہ وقت پر انجام پائے گا اور اس کے انعقاد کو روکنے کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد بذات خود موجودہ بحرانی صورتحال سے باہر نکلنے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو گا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے چار مہینے پہلے سے ہی اس الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور الیکشن مہم کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخاباتی نعرہ اور لائحہ عمل بھی تیار ہے اور بہت جلد ہم اس کا اعلان کریں گے۔ ہم بھرپور انداز میں اس الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button