وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے علاقائی دفاتر کے قیام کا آغاز کر دیاگیا

31 جنوری, 2022 00:10

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کے درمیان بہتر روابط کیلئے علاقائی دفاتر قائم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے، صوبہ سندھ میں دو علاقائی دفاتر مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ اور مدرسہ امام العصر حیدر آباد میں قائم ہو گئے ہیں۔

علاقائی دفاتر کے قیام کا مقصد مدارس دینیہ کے درمیان مضبوط روابط اور طلبا و اساتذہ کو سہولت کی فراہمی ہے۔ مولانا عبدالمجید بہشتی مدرسہ جوادیہ اور مولانا کرم علی حیدری مدرسہ امام العصر کے علاقائی دفاتر کے انچارج ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست مدینہ کے دعویدار متنازع نصاب تعلیم کے نام پر قوم کو انتشار کا شکار کر رہے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

اعلامیہ کے مطابق علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا کہ دونوں دفتر مرکزی دفتر جامعةالمنتظر کی برانچیں ہوںگی، جو علاقے میں موجود اسلامی تعلیمی اداروں اور وفاق المدارس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائیں گی۔ اب طلبا اور اساتذہ کو مرکزی دفتر جامعةالمنتظر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان کے رجسٹریشن، امتحانات اور دیگر معاملات اپنے علاقائی دفاتر سے ہی حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تیسرا علاقائی دفتر کراچی میں آئندہ ماہ قائم کیا جائے گا۔

علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ اسلامی تعلیمات عوام تک پہنچانے کیلئے مدارس کا اہم کردار ہے۔ مدارس کے کردار کی وجہ سے منبر حسینی پر خطاب کرنے والے علماء کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ جو کہ قرآن و اہلبیت کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سات برس بعد بھی شہدائے سانحہ شکارپور کے وارثان ریاست سے انصاف کیلئےسوالی ہیں ، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مدارس کی زیادہ تعداد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ قرآن و سنت انتشار کی اجازت نہیں دیتے۔ ہمیں اسلام دشمن قوتوں کے مقابلے میں اتحاد و اتفاق سے رہنا ہوگا۔ سٹیج حسینی سے محبت کا پیغام جانا چاہیے۔

11:49 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top