اہم ترین خبریںمشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کی اسرائیل سے یاری اور مظلوم یمنیوں سےغداری عروج پر

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے دوران سفارتی و تجارتی تعلقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں گزشتہ برس بحال ہوگئے تھے۔

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی اسرائیل سے یاری اور مظلوم یمنیوں سےغداری عروج پر۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ مشعل ہرزوگ کے ہمراہ 2 روز سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی اسرائیلی صدر کا یو اے ای کا پہلا دورہ ہے۔

ایئرپورٹ پر اسرائیلی صدر کا پُرتپاک استقبال وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی صدر نے بتایا کہ وہ ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کی ذاتی دعوت پر متحدہ عرب امارات آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد نقوی کا سکیورٹی فورسز پر حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

سرکاری دورے کے دوران اسرائیلی صدر ولی عہد کے علاوہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایک ماہ قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے دوران سفارتی و تجارتی تعلقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں گزشتہ برس بحال ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ایک جانب متحدہ عرب امارات کے خائن اور بدکار حکمران غاصب اور جارح ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ اپنے سیاسی، سفارتی اور تجارتی تعلقات کو نئی وسعتیں دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سعودی حکمرانوں کے ساتھ مل کر نہتے مظلوم یمنی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے میں بھی مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button