مقبوضہ فلسطین

بینیٹ کے بیانات مذاکرات کےلیے ہانپنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، عزت الرشق

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے بیانات کو بے سود مذاکرات کے پیچھے جانے والوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔

بینیٹ کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے الرشق نے  کہا کہ نفتالی بینیٹ کا بیان مذاکرات کے لیے ہانپنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ خیال رہے کہ بینیت نے ایک پریس بیان میں کہا تھا کہ  وہ ایسے مذاکرات کی اجازت نہیں دے سکتےجو فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف لے جانے کا ذریعہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں مزاحمتی جنگجوؤں کی ایک ہی روز میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے 5 واقعات

عزت الرشق نے کہا کہ نفتالی بینیٹ کا بیان ایک بار پھر اس دشمن کی حقیقت اور اس کے جنگی جنون کا پتہ چلتا ہے جو ہماری سرزمین اور قوم کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست بھیک نہیں مانگی جاتی بلکہ ہمارے لوگوں نے اپنی ثابت قدمی اور بہادرانہ مزاحمت کے ذریعے اپنی ریاست حاصل کریں گے۔

نفتالی بینیٹ نےعبرانی اخبارات  میں شائع ہونے والے بیان میں فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پروہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے کبھی ملاقات نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایلات و ڈیمونا انصاراللہ کی براہ راست زد میں ہیں، امریکی مجلے المانیتور

انہوں نے کہا کہ میں دائیں جانب سے ہوں اور میرے عہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جب تک میں وزیراعظم ہوں کوئی نیا اوسلو نہیں ہوگا اور اگر فلسطینیوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات ہوں گے تو کوئی حکومت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہوں اور میں فلسطینی ریاست کی لائن پر سیاسی مذاکرات کی اجازت نہیں دوں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button