مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات نے یمن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، میزائل حملے روکنے کی التماس

شیعیت نیوز: ایک یمنی ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی سفارت کار نے یمنی حکومت سے رابطہ کیا اور التماس کی ہے کہ ان کے ملک کے خلاف یمنی فوج کے آپریشن کو روک دیا جائے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذریعے نے متحدہ عرب امارات پر یمنی فوج کے حملے روکنے کے بارے میں یمنی حکومت سے امارات کے التماس اور درخواست کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مائنس اہل بیتؑ قومی نصاب لاگو کیا گیا تو اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، علامہ حافظ ریاض نجفی

یمن کی ویب سائٹ الخبر الیمنی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارت کار نے یمنی حکومت سے رابطہ کیا اور آنے والے دنوں پر یمنی فوج کے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سفارت کار نے یمنی حکام سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے حملے روکنے کے عوض میں امارات کی فوج بھی دھیرے دھیرے یمن سے نکل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر ہونیوالی سعودی جارحیت کیخلاف احتجاج، علامہ ناظر عباس تقوی کی کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت

مذکورہ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعا نے بھی اس درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ صرف ایک ہی شرط پر امارات پر یمن کے میزائل اور ڈرون حملے رکیں گے اور وہ شرط یہ ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ سے متحدہ عرب امارات پوری طرح سے فوری طور پر نکل جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button