اہم ترین خبریںپاکستان

مائنس اہل بیتؑ قومی نصاب لاگو کیا گیا تو اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، علامہ حافظ ریاض نجفی

پی ٹی آئی حکومت تعصب چھوڑ دیں اور نصاب میں ترمیم کریں۔حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور شیعہ علماء و ملت کے تحفظات دور کرے۔

شیعیت نیوز: صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے ایک بار پھر یکساں قومی نصاب پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترمیم کا مطالبہ کردیاہے۔

مسجد علیؑ جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب میں اہلبیتؑ کا نام کیوں نہیں ہے۔۔؟پی ٹی آئی حکومت تعصب چھوڑ دیں اور نصاب میں ترمیم کریں۔حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور شیعہ علماء و ملت کے تحفظات دور کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی فسادات کرانے میں ناکامی پرسپاہ صحابہ سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی سرعام قومی سلامتی کےخلاف بکواس اور ریاستی اداروں کودھمکیاں

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اہل بیتؑ مائنس قومی نصاب لاگو کیا گیا تو ہم کبھی بھی اس کو نہیں مانیں گے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button