یمن پر ہونیوالی سعودی جارحیت کیخلاف احتجاج، علامہ ناظر عباس تقوی کی کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سند ھ کی جانب سے مظلوم بے گناہ یمنی وکشمیریوں پر ہو نے والے انسان سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کراچی پر یس کلب کے باہر منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔
مظا ہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ نہتے کشمیر یوں و یمنی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری و یمنی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ہم کشمیری و یمنی عوام کے حقوق کی حمایت کر تے ہیں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مائنس اہل بیتؑ قومی نصاب لاگو کیا گیا تو اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، علامہ حافظ ریاض نجفی
انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ عوام کو گو لیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر تے دکھائی نہیں دے رہیں اقوام متحدہ کو چایئے کے کشمیری عوام پر ہو نے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زُور ڈالے کے وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل وغارت گری سے گریز کرے پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر سعودی اماراتی فوجی اتحاد کی بدترین جارحیت کےخلاف ایم ڈبلیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
انہوں نے مزید کہاکہ گز شتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کے مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کو ہر سطح پراُٹھنا ہماری زمہ داری ہے مسئلہ کشمیرکے حل نہ ہونے تک حکمرانوں کو اس پر زُور دینا چایئے پا کستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے پا کستا نی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں اگر کشمیر پر مسلمانوں پر مظالم ہو نگے تو پا کستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی جائے گی۔







