مشرق وسطی

امریکی فوجیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے 50 شامی باشندوں کو اغوا کر لیا

شیعیت نیوز: غاصب امریکی فوجیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے رقہ شہر میں 50 شامی باشندوں کو اغوا کر لیا۔ دوسری طرف شامی فوج نے بیان دیا ہے کہ امریکہ داعش کا سب سے بڑا حامی ہے۔

شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فوج کی مدد و حمایت سے رقہ شہر اور اس کے گردو نواح کے دیہاتوں پر حملہ کیا اور 50 افراد کو اغوا کرکے الطبقہ شہر کے عابد کیمپ میں منتقل کردیا۔

اغوا کی اس کارروائی میں مسلح افراد نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا اورگھروں کے دروازے توڑ کر انھیں اور ان کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

اس سے قبل بھی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگرد، شام میں اپنے زیرقبضہ علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں اور دیرالزور، رقہ اور الحسکہ کے مضافات سے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر اپنے کیمپوں میں پہنچا دیا ہے۔

ان علاقوں کے عوام، شہریوں کے خلاف امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات پرکئی بار اپنے سخت غم و غصے کا اظہارکرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر 7 برس سے جاری سعودی مظالم کے خلاف کراچی میں آگاہی بینرز آویزاں

دوسری جانب شام کے ملٹری پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت ثابت ہو چکی ہے۔

شام کے ملٹری پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے پختہ ثبوت موجود ہیں کہ دہشت گرد گروہ داعش کے پیچھے کون ہے؟

بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ ویسے تو امریکہ نے خود کو انسداد دہشت گردی کی مہم کے پشت پردہ چھپا رکھا ہے لیکن دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ اس کے تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

اس بیان کے مطابق ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ داعش کے دہشت گردوں نے التنف چھاونی سے امریکہ کی حمایت سے ہی شام کے صحرائی علاقے میں حملے کئے تھے۔

شام کے ملٹری پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پوری طرح سے غیر قانونی ہے جس کا کوئی جواز پیش نہيں کیا جا سکتا، شام نے کبھی بھی اپنے ملک میں امریکہ کی موجودگی کی حمایت نہیں کی ہے۔

شام کے ملٹری پراسیکیوٹر کے دفترکے مطابق، مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے حالیہ حالات، شام میں زیادہ عرصے تک رہنے کے مقصد سے انجام دیا جانے والا ایک ڈرامہ تھا۔

اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ شروع سے ہی دہشت گرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کو نظر انداز کرتا چلا آ رہا ہے حالانہ ان سبھی غیر قانونی اقدامات کے ریکارڈ موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button