سعودی اتحاد ہمارے ڈرون اور میزائلوں کے نشانے پر ہیں، یمنی کمانڈر علی الموشکی

شیعیت نیوز: یمن کی فوج کے نائب کمانڈر علی الموشکی نے کہا ہے کہ تمام جارحین ہمارے ڈرون اور میزائلوں کے نشانے پر ہیں ۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے نائب کمانڈر علی الموشکی نے طوفان 2 آپریشن کی طاقت و توانائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کے دوران اہم اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ہتھیار اور ڈرون ہیں جو دشمن کے ہر ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مآرب میں یمنی میزائل حملہ، متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی
انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی میں الظفرہ ا ئیر بیس پر حملہ ایک اہم پیغام تھا اس لئے اسی ایر بیس سے یمن کے مظلوم عوام پر بمباری کرنے والے جنگی جہاز ٹیک آف کرتے تھے۔
واضح رہے کہ یمن کی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طوفان یمن ایک اور طوفان یمن 2 کے نام سے ابو ظہبی اور دبئی پر ڈرون اورن میزائلی حملے کئے تھے۔
دوسری جانب یمن پر سعودی عرب اور امارات کی بربریت اور جارحیت کے خلاف یمنی عوام نے صوبہ الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری
مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائي حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب اور امارات کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔
یمنی مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے ہوائی حملوں کو متوقف کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت کی بھی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے یمنی فوج اور قبائل کے ” طوفان یمن 1، 2 ‘‘ کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے اندر حساس ٹھکانوں پر مزید حملوں کا بھی مطالبہ کیا۔