یمن

مآرب میں یمنی میزائل حملہ، متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: صوبہ مآرب میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانے پر میزائل حملے میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے۔ دوسری طرف یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوابی حملوں سے امان چاہتے ہو تو جارحیت بند کرو۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صوبہ مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر بیلسٹیک میزائل فائر کیا۔

یمنی افوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ یہ میزائل حملہ صوبہ مآرب کے عسکری علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ایک اجتماع پر کیا گیا۔ اس حملے میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس سے چند گھنٹے قبل یمنی ذرائع نے کہا تھا کہ صوبہ شبوہ میں کم سے کم 35 اماراتی ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک ہوئے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیت میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب امارات، امریکہ سے بھیک مانگ رہا ہے، امریکی بیساکھی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، انصار اللہ

دوسری جانب یمن کی مرکزی حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ اگرچہ طوفان یمن آپریشن کی مذمت کی گئی ہے تاہم دنیا جانتی ہے کہ یہ کارروائی ہمارا قانونی حق تھی۔

یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے کہا کہ جو ممالک سعودی و اماراتی جارحین کے خلاف یمنی فوج کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، انہیں جان لینا چاہئے کہ یمن کے عوام کے لئے اب جارحیت کے جواب میں حقیقی اقدامات انجام دینا جتنا اہم ہے، اس کے سامنے ملکوں کی مذمت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ہشام شرف نے کہا کہ اگر جارح ممالک چاہتے ہیں کہ یمن جواب نہ دے تو انہیں جارحیت بند کر دینا چاہئے اور امن کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

یمن کی مرکزی حکومت کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ صنعا کو دہشت گردوں کی فہرست میں رکھنے کی دھمکی دے رہے ہیں ان سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ یہ جارح سعودی اماراتی اتحاد ہے جو گذشتہ سات برس سے یمن کے عوام کو قتل کر رہا ہے اور اس کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ ایک ہفتے میں ابوظہبی اور دبئی کے خلاف طوفانِ یمن ایک اور طوفان یمن دو نامی فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں اور انہیں میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button