مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کا کریک ڈاؤن، درجنوں فلسطینی مزدوروں سمیت کئی افراد گرفتار

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مزدوروں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر تلاشی کے دورا ن عکر مہ کنعان اور قصی صلاح خلیلیہ کو حراست میں لے لیا۔

ادھر الخلیل میں تلاشی کے دوران عاصم الیاس ابو عیشہ، ،معلم زاید اسماعیل العواود کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ شہر سے دیوار فاصل کو عبور کرنے والے فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے سال 2021ء کے 1300 بچوں اور 184 خواتین سمیت 8 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی شرکت پر متحدہ عرب امارات میں طبی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

دوسری جانب کل سوموار کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ سوموار کو پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button