دنیا

شیخ ابراہیم زکزاکی سے جامعۃ المصطفی کے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات کی ملاقات

شیعیت نیوز: جامعۃ المصطفی کے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات نے شہر ابوجا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

رہبر شیعیان نائیجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی نے جامعۃ المصطفی کے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات سے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مختلف علوم کی تعلیم حاصل کرنے کو دین کی ضروریات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف علوم کی تعلیم حاصل کرنا دین کی ضرورت اور خدا، اس کے رسول اور امت اسلامی کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے لیکن شرط یہ ہے کہ علم مفید ہو اور معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں ان سے استفادہ ہو۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنے کے بعد دینی تعلیمات میں خاندان کی تشکیل کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا کہ میری آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ بچوں کی تربیت اور خاندان کی تشکیل اور اس کے استحکام پر خصوصی توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل فلسطین اور عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرائے، ایران کا مطالبہ

دوسری جانب گھانا کے شہر بوگوسو میں موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے ہونے والے ہولناک دھماکے میں اب تک 17 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، موٹر سائیکل سے ٹکرانے والے ٹرک میں دھماکہ خیز مواد سے بھری درجنوں پیٹیاں رکھی تھیں جنہیں کان کنی کی غرض سے لے جایا جارہا تھا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ زمین میں کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جبکہ ارد گرد کی درجنوں عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔

گنجان آباد علاقے کی وجہ سے دھماکے میں شدید تباہی پھیلی جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا اور حادثے کی جگہ سے اٹھنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گھانا حکام کے کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں تاہم زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button