الجزیرہ نیٹ ورک کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو اسرائیلی مالویئر نے ہیک کر لیا
شیعیت نیوز: الجزیرہ نیٹ ورک کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو اسرائیلی مالویئر نے ہیک کر لیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک صیہونی اخبار نےالجزیرہ نیٹ ورک کے 30 سے زائد صحافیوں کے موبائل فون ہیک ہونے کی خبر دی ہے۔
ہاریٹز اخبار کے مطابق صرف 2020 میں پیگاسس اسپائی ویئر الجزیرہ کے 34 ایگزیکٹوز، رپورٹرز اور پروڈیوسرز کے سیل فون ہیک کرنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹ کے اس دعوے کے باوجود کہ الجزیرہ نیٹ ورک کے صرف 34 ملازمین کے سیل فون کی معلومات ہیک کی گئی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میلویئر سے خطرہ ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل پیگاسس سافٹ ویئر کی تخریب کاری سے متعلق مزید اسکینڈل میڈیا میں رپورٹ ہوئے تھے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے طویل عرصے سے مالویئر کا استعمال مختلف افراد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا ہے، جن میں اسرائیل مخالف احتجاجی گروپوں کے رہنما بھی شامل ہیں، بعض اوقات عدالتی حکم کے بغیر بھی۔
یہ بھی پڑھیں : شام، عفرین شہر پر امریکہ کے حامی کردوں کا راکٹوں سے حملہ، 15 جاں بحق و زخمی
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر ایزاک ہرزوگ جلد ترکی کا دورہ کرسکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ ترکی کے دورے پر پہنچے جہاں ان کے ہم منصب نے پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوران ملاقات درجنوں معاہدے بھی طے پائے۔ ملاقات کے بعد ترک صدر طیب اردوان اور سربیا کے صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ایک سوال کے جواب میں ترک صدر نے انکشاف کیا کہ اس وقت اسرائیلی صدر ہرزوگ کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ ترکی کا دورہ کریں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر مثبت موقف رکھتے ہیں اور ترکی کا ہدف بھی مثبت سوچ کے ساتھ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا ہے۔







