اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام، عفرین شہر پر امریکہ کے حامی کردوں کا راکٹوں سے حملہ، 15 جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: شمالی شام کے صوبے حلب کے عفرین شہر پر امریکہ کے حامی کردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ حملے امریکہ کی حمایت یافتہ شام کی کرد ملیشیا سے وابستہ دہشت گردوں نے کئے ہیں۔

عفرین شہر شام کے صوبہ حلب میں واقع ہے اور اس پر ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے ترکی کے قبضے کے بعد سے شام کے شمالی شہروں میں اکثر وبیشتر جھڑپیں، راکٹ حملے اور کار و موٹر سائیکل دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ چار برسوں کے دوران بارہا شام پر حملے کئے ہیں ۔ شمالی شام پر ترکی کی جارحیت کی عالمی سطح پربڑے پیمانے پر مذمت ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری گروہ استکباری طاقتوں کی ایما پر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب شام کے صدارتی مشیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران نے شام کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور فوج کا ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی وفاداری کا جواب دیں گے۔

شام کے صدر بشار الاسد کی خصوصی صدارتی مشیر لونا الشبیل نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ اور مغربی ممالک کا محاصرہ توڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے شام اور ایران کے تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران شام کے خلاف جنگ کے دوران شامی حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

صدارتی مشیر الشبل نے یہ بھی کہا کہ روس نے شام کے خلاف جنگ یا شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کے دوران شام کو اپنی ہر ممکن پیشکش کی ہے اور کرتا رہے گا ۔

بشار الاسد کے صدارتی مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ روس نے شامی عوام کے مصائب کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام فیصلہ کرے گا کہ اس کی سرزمین پر کون ہوگا۔ شام ایران کی وفاداری کا جواب دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button