دنیا

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے امریکہ کا دورہ ملتوی کردیا

شیعیت نیوز: جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے امریکہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سے ہفتے کے روز ان کے ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور جاپانی شہریوں کے اغوا کا حل طلب معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس حوالے سے جاپانی وزیر اعظم نے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے صدر بائیڈن سے حضوری ملاقات کیلئے دورۂ امریکہ کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کورونا وائرس کی نئی قِسم اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے ان کے مذاکرات ورچوئل ہوں گے۔

جاپانی وزیراعظم نے شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی شہریوں کے اغواء کا حوالہ بھی دیا جنہیں زیادہ تر 1970ء اور 80 کی دہائیوں میں اغواء کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل فلسطین اور عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرائے، ایران کا مطالبہ

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر انہیں کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ بیس سال بعد وہاں سے نکلنے کا کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے اپنی صدارت کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر ہفتہ وار خرچ کے باوجود وہاں کسی، پرامن حل کی ضمانت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا میں افغانستان میں ہر ہفتے اتنی رقم خرچ کرنا جاری رکھ سکتا ہوں؟

امریکی صدر نے کہا، بیس سال بعد افغانستان سے آسانی سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور میں نے جو کیا اس پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

امریکی صدر نے افغانستان سے انخلا کے دوران فوجیوں کے جان گنوانے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button