دنیا

افغانستان کے صوبے کنٹر میں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبے کنٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ نے پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کریں۔

اطلاعات کے مطابق صوبے کنٹر میں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں طالبان کمانڈرکا بیٹا بھی شامل ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔افغانستان میں فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ نے پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کریں۔

طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن آخوند نے کابل میں ایک کانفرنس میں دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی کہ طالبان حکومت نے تمام شرطیں پوری کردی ہیں لہذا اسے تسلیم کیا جائے۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ نے افغانستان کے اثاثے منجمد کرلئے جانے پر امریکہ کو ہدف تنقید بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی حملے سے تیل کے بازار میں ہلچل، قیمت سب سے اونچی سطح تک پہنچ گئی

ملا محمد حسن آخوند نے کابل میں افغان معیشت کے زیرعنوان منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے منجمد کرلینا اس ملک میں اقتصادی بحران کا اصلی سبب ہے۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ نے افغانستان کے اقتصادی مسائل کے بنیادی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت کی انسان دوستانہ امداد افغانستان کے بحران کا بنیادی حل نہیں ہیں بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان پر عائد پابندیاں منسوخ اور افغانستان کے سینٹرل بینک کے اثاثے ریلیز کئے جائیں۔

طالبان کی عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی نے بھی اس اجلاس میں افغانستان کے سینٹرل بینک کے اثاثے ریلیزکئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے افغانستان ، ملکوں کے درمیان مقابلہ آرائی کے میدان کے بجائے اقتصادی میدان میں نقطہ اتصال اور مفاہمت کا مرکز ہوگا۔

طالبان نے پندرہ اگست دو ہزار اکیس کو افغانستان کی حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی اور اس ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک اسے پورا نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button