دنیا

ابو ظہبی میں انصار اللہ کا ڈرون حملہ، اسرائیل خوف میں مبتلا

شیعیت نیوز: منگل کو اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ تل ابیب کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ایک آئل ٹینکر پر یمن کے حوثی مزاحمت کاروں کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی انصار اللہ تحریک جس کی سربراہی عبدالمالک الحوثی کر رہے ہیں نے امارات ابو ظہبی کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح کے حملوں میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو جس منظرنامے سے ڈرلگتا ہے ان میں سے ایک میزائل اور خودکش طیاروں کا حملہ ہے، جو یمن سے داغے گئے ہیں۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن اور ابو ظہبی کے درمیان فاصلہ اس کے اور ایلات شہر کے درمیان فاصلے کے برابر ہے۔ یہ حملہ حوثیوں کی جدید صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید نے ابو ظہبی پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نجباء تحریک کی سیاسی کونسل کے سربراہ کا یمنی مجاہدین کو مبارکباد کا پیغام

یائرلبید نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں ابو ظہبی میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

غاصب صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوک نے عرب امارات پر یمنی فوج کے کامیاب ڈرونز اور میزائلوں حملوں کے بعد اماراتی حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انٹیلیجنس میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں اس نے ابوظہبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنا اتحادی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر اپنے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد امارات کے تیل کی ترسیلات معطل ہوگئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button