مقبوضہ فلسطین

شہید بزرگ فلسطینی الشیخ الھذالین سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیر

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی جانب سے گاڑی کی ٹکر مارنے سے شہید ہونے والے فلسطینی 75 سالہ الشیخ سلیمان الھذالین کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ان کے آبائی قصبے یطا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ الشیخ الھذالین کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید کا جسد خاکی المیزان اسپتال سے ان کے آبائی قبرستان لایا گیا۔ جنازے میں جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انہوں نے قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

قابض اسرائیلی فوج کے ایک ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 71 سالہ بزرگ فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

شہید بزرگ فلسطینی فلسطین میں عوامی مزاحمت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ وہ ٹرک کی ٹکر سےشدید زخمی ہوگئے تھے۔ دو ہفتے قبل انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹرک سے ٹکر مار کر زخمی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کے لیے صیہونی حکومت کی دھمکی کھوکھلی ہے، قاسم سخنگوی

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہید الھذالین، ان کا خاندان اور ان کا گاؤں عوامی مزاحمت کی علامت تھے۔ انہوں نے الشیخ الھذالین کی مزاحمتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قابض اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں کل منگل کے روز 41 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں اکتالیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں فلسطینی امور اسیران نے بتایا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج نے چند روز سے جاری کشیدگی کے دوران جزیزہ النقب سے 130 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے جزیزہ نما النقب میں بسنے والے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال شروع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button