دنیا

شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح افراد بدستور بے لگام، 50 کو قتل کیا

شیعیت نیوز: شمال مغربی نائیجیریا کے صوبے ’کیبی‘ کے ایک گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد نے 50 لوگوں کا قتل عام کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی بااثر شخصیت عبداللہ کارمان اوناشی نے اتوار کے روز بتایا کہ مسلح عناصر نے صوبے کیبی کے دنکید گاؤں میں قتل عام کیا۔

مسلح عناصر نے اس حملے کے دوران کئی دوکانوں، گوداموں اور زرعی پیداوار کو بھی آگ لگائی۔ اس کے علاوہ مسلح عناصر نے گاؤں کے کئی افراد کو اغواء کرلیا۔

رپورٹ ملنے تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی تھی لیکن اس حملے کے تعلق سے شک کی سوئی دہشت گرد گروہ بوکوحرام کی طرف اٹھ رہی ہے۔

نائیجیریا میں حالیہ کچھ برسوں میں بہت سے خونی حملے ہوئے ہیں۔ یہ حملے شمالی نائیجیریا سے شروع ہوئے اور پھر دوسرے علاقوں تک پھیل گئے۔

یہ بھی پڑھیں : جس شخصیت نے اس خطے میں خانہ جنگی کیلئے7 ہزار ارب ڈالرکی امریکی سرمایہ کاری کو خاک میں ملایااس کا نام شہید قاسم سلیمانی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے سنہ 2009 میں شمال مغربی نائیجیریا میں اسلحہ اٹھایا اور پھر اس کے حملے کا دائرہ نیجر، چاڈ اور شمالی کیمرون تک پھیل گیا۔

اس دوران بوکوحرام کے ہاتھوں نائیجیریا، نیجر، کیمرون اور چاڈ میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 20 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خودکش دھماکہ حکومتی ترجمان کے گھر کے سامنے کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی حکومتی ترجمان محمد ابراہیم موالیمو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صومالی حکومت کے میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ موغادیشو کے ایک روڈ جنکشن پر ایک خودکش بمبار نے کیا اور کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button