دنیا

کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوگا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کا نیا دعویٰ

شیعیت نیوز: عالمی ادارہ صحت کے ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا پوری طرح سے خاتمہ نہیں ہوگا۔

روس میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وایرس کا کبھی بھی پوری طرح سے خاتمہ نہیں ہوگا بلکہ یہ وائرس مقامی بیماری کے طور پر موجود رہے گا۔

ملیتا وجنوویچ نے کہا کہ کورونا وبا پھیلنے کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وایرس کبھی بھی پوری طرح ختم نہیں ہوگا بلکہ ایک مقامی بیماری کی شکل میں موجود رہے گا۔

انہوں نے کہا کورونا ایک مقامی بیماری کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم وبا کو پھیلنے سے روکیں اور کوشش کریں کہ اس وائرس کی چپیٹ میں آنے والوں کی تعداد کم سے کم ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ احتیاط نہ کرنے کی صورت میں کورونا کی نئی قسم ایسی شکل میں ظاہر ہوگی کہ جسکا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : کیلیفورنیا میں گلوبل ویل میں فلسطین کو اپنا لیا

وجنوویچ نے کورونا کی وبا کو قابو میں کرنے کے تعلق سے ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ سبھی احتیاطی اقدامات کو بھی بہت اہم بتایا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ امیکرون کے کیس ہر 36 سے 72 گھنٹے میں دوگنے ہو رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویرینٹ، ڈلٹا ویریئنٹ کی بہ نسبت زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کی اومیکرون قسم سونامی کی طرح پھیلنے لگی ہے، ایک ہی دن میں 32 لاکھ 34 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایک ہی روز میں 8 لاکھ 27 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکہ کی 51 میں سے 50 ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

ادھر فرانس میں 3 لاکھ 29 ہزار اور بھارت میں 2 لاکھ 68 ہزار اومیکرون کے نئے مریض سامنے آئے۔

یورپ بھی کورونا کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے، بیلجیم میں رواں ماہ کے آخر تک اومیکرون لہر عروج پر پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیدرلینڈز میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button