مشرق وسطی

یمن پر سعودی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اردنی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے سعودی ٹیلیویژن چینل کے ساتھ گفتگو میں یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے فی الفور خاتمے اور یمنی بحران کے سیاسی حل کے ڈھونڈے جانے پر تاکید کی ہے۔

سعودی چینل العربیہ کے ساتھ گفتگو میں ایمن الصفدی نے کہا کہ اردن کا امن و استحکام خلیجی ممالک کے امن و استحکام کا ہی ایک جزو ہے تاہم ہم یمن پر سعودی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کا اشتعال انگیز اقدام، مسجدالنبی (ص) میں خواتین کے داخلے پر پابندی

ایمن الصفدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاض کو چاہئے کہ وہ یمنی بحران کا سیاسی حل ڈھونڈے۔

عرب ای مجلے الخلیج الجدید کے مطابق اردنی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں شامی بحران کے خاتمے کے لئے وسیع و جامع اقدامات کے اٹھائے جانے پر بھی زور دیا اور دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھی ہمسائیگی پر مبنی بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ایران کو بھی عرب ممالک کے اندر مداخلت سے ہاتھ کھینچ لیا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کا ظالمانہ محاصرہ کرنے والا امریکہ ہے، شیخ نعیم قاسم

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے ازسرنو آغاز پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button