اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود کا اشتعال انگیز اقدام، مسجدالنبی (ص) میں خواتین کے داخلے پر پابندی

شیعیت نیوز: سعودی حکام نے مسجدالنبی (ص) روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ مردوں کے لیے زیارت کو محددو کردیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے کہا ہے کہ خواتین کو اعتمرنا پروگرام کے تحت روضہ رسول کی زیارت کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ قبرمطہر کی زیارت صرف مردوں کے لیے مختص ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق اعتمرنا پروگرام کے تحت مرد حضرات بھی تیس روز میں صرف ایک بار ہی حضور نبی کریم کے مرقد مطہر کی زیارت کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج نے مسجدالنبی (ص) میں نماز واجب کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم کہا ہے کہ صرف مرد حضرات نماز اور زیارت کے اوقات میں مرقد مطہر میں داخلے کے لیے اعتمرنا پروگرام کے دفتر سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عرب قبائل کا صنعاء کے حق میں جارح سعودی اماراتی اتحاد کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا اعلان

دوسری جانب ٹویٹر پر فعال ایک معروف اکاؤنٹ رجل دولہ نے انکشاف کیا ہے کہ محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے جبکہ اس ناکام کوشش کے بعد سعودی ولی عہد کو بحیرہ احمر کے ایک پُرامن جزیرہ جبل حسان میں منتقل کر دیا گیا ہے، تاکہ صورتحال نارمل ہونے تک انھیں وہاں محفوظ رکھا جا سکے۔

صراط میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بار سعودی ولی عہد پر قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں اور سینکڑوں افراد اس شبہ میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جبکہ چند دن پہلے ایک ہفت روز رسالے اکانومسٹ میں ایک تحقیق شائع ہوئی تھی، جس میں سعودی ولی عہد کے سعودی عرب میں 3 قسم کے دشمنوں کو متعارف کروایا گیا تھا، جن میں محمد بن نائف سمیت دیگر مخالف شہزادے، علماء سلفی اور ان دونوں کے حامیان شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button