اہم ترین خبریںپاکستان

تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دیں، علامہ اقتدار حسین نقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام پر دو دھاری تلوار ثابت ہوگا۔ مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری کا علاج موجودہ حکمرانوں میں کسی کے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکمرانوں کا طرز سیاست اپنایا ہوا ہے، ڈکٹیٹر اور جمہوری حکومتوں نے اپنے خزانہ میں اضافہ اور قوم کو کنگال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پابندیاں اور دھونس دھمکیوں سے ایران کی پیشرفت نہیں رکنے والی، صدر ایران ڈاکٹر رئیسی

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دیں، نوجوان ان کی پالیسیوں سے پریشان ہیں، ووٹ پر شرمندہ اور متبادل کی تلاش میں ہیں۔

نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ بلدیاتی الیکشن اس وقت ان کے پاس بہترین آپشن ہے، جو ظلم کے نظام کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ پی پی، نون لیگ اور تحریک انصاف جمہوریت کے نام پر دھبہ ہیں، ان کی اپنی پارٹی میں جمہوریت نہیں، یہ وراثتی سیاسی کلب ہیں، جنہوں نے قوم کو لوٹا اور برباد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کا اشتعال انگیز اقدام، مسجدالنبی (ص) میں خواتین کے داخلے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مسائل کا حل اور اسلامی نظام ہے، جس میں تعلیم، صحت، عدالتی نظام اور معاشی نظام موجود ہے، جو غریب اور امیر کے لیے ایسا نظام مہیا کرتا ہے، جس میں انصاف میسر آسکے۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے قوم پر نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں، لیکن عوام کے لیے کوئی ریلیف حکومت کے پاس نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button