اہم ترین خبریںایران

پابندیاں اور دھونس دھمکیوں سے ایران کی پیشرفت نہیں رکنے والی، صدر ایران ڈاکٹر رئیسی

شیعیت نیوز: صدر ایران ڈاکٹر رئیسی نے واضح کیا ہے کہ پابندیوں اور دھونس دھمکیوں سے ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ ہرگز رکنے والا نہیں ہے۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ ہرمزگان کے دوسرے روز فرسٹ بحری زون میں ‎سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی جانب سے تیار کی جانے والی دفاعی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا۔

اس موقع انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے اس کی کسی بھی صنعت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ہر شعبے میں ترقی کا عمل جاری ہے اور جب تک ایرانی قوم میں یہ عزم و حوصلہ باقی ہے ایران کا کوئی بھی دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکے‎ گا۔

سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں ایرانی عوام کو کسی بھی طرح کی کوئی تشویش لاحق نہیں ہے اور دشمنوں کی ہر چال پر ایران کی مسلح افواج کی مکمل نظر ہے۔ انھوں نے ملکی افواج کی طاقت کو ایرانی عوام کی سیکورٹی کی ضمانت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی

صدر ایران ڈاکٹر رئیسی نے کہا کہ علاقے میں اگر چہ کوئی جنگ نہیں ہے تاہم ایران کی مسلح افواج کی مکمل آمادگی، قابل ذکر اور قابل فخر ہے۔

دریں اثنا ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی چودھویں صوبائی سفر پرصوبہ ہرمزگان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نےایک اجتماع سے خطاب میں صوبائی ظرفیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی ظرفیتوں کے پیش نظر فقر و بے روزگاری ناقابل قبول قراردیا ہے۔

صدر رئيسی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صدر رئیسی کے سفر میں صوبے کے ترقیاتی امور کا جائزہ لیں ۔

صدر صوبہ کے بعض شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کریں گے اور صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر رئیسی کا یہ چودھواں صوبائی سفر ہے۔ صدر کے ہمراہ بعض وزراء صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button