اہم ترین خبریںلبنان

امریکہ اپنے گھناؤنے سیاسی اہداف کیلئے لبنانیوں کو بھوک دینا چاہتا، شیخ دعموش

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سربراہ ایگزیکٹو کونسل شیخ دعموش نے تاکید کی ہے کہ امریکی حکومت لبنان میں اپنے گھناؤنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے لبنان میں قحط لانا چاہتی ہے۔

شہر قانا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ دعموش نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈالا جانے والا دباؤ شوم سیاسی و انتخاباتی مقاصد کی خاطر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر کے اسے لبنانی مزاحمتی محاذ کے خلاف مورچے میں بدلنا اور ملک میں مزاحمتی محاذ کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔

عرب چینل المنار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنماء نے لبنانی عوام کو نصیحت کی کہ وہ امریکی حکومت سے کوئی توقع نہ رکھیں کیونکہ امریکی نہ صرف لبنان کو کچھ بھی دینے والے نہیں بلکہ وہ اپنے گھناؤنے مقاصد کا حصول اور لبنان سمیت پورے خطے میں جاری اپنے مذموم منصوبوں کے مقابلے میں لبنانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صوبائی حکومت جن منصوبوں پر کام کر رہی ہے اس سے پورا خطہ بدل جائے گا، محمد کاظم میثم

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں لبنانی مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ کے ساتھ سعودی شاہی رژیم کی کھلی دشمنی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ اس باوقار لبنانی عوام کی عظیم جمعیت کے ساتھ دشمنی ہے کہ جس نے اپنے مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت، اپنی سرزمینوں کی آزادی اور لبنان عوام کے دفاع میں تاحال ہزاروں شہید پیش کئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں ایک دھماکے کی خبر دی ہے۔

النشرہ ویب سائٹ کے مطابق، جنوبی لبنان کے النبطیہ ضلع کے حومین الفوقا اور رومین قصبوں کے درمیان جمعرات کی ایک دھماکہ ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی۔

رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی تھی۔

النبطیہ، جنوبی لبنان کے جبل عامل علاقے کے اہم شہروں میں ہے۔ یہ شہر اقتصادی اور ثقافتی دونوں لحاظ سے اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button